شادی ، رسم مہندی، رنجش، فائرنگ کے تین واقعات ، مقدمات درج،6ملزم گرفتار

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)شادی کی تقریب فائرنگ۔ دو گرفتار۔ چار فرارہوگئے۔ رنجش پر مخالف کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ چک 78پانچ آر میں محمدوقاص پر محمدنعیم رانا نے اس کے گھر جا کر فائرنگ کر دی ہے جس سے گھر کاگیٹ تباہ ہو گیا۔ موضع احمد بگھیلا میں علی رضا بگھیلا کی شادی کی تقریب کے سلسلہ میں رسم مہندی آج صبح چار بجے ہو رہی تھی اور ارشد بگھیلا اور نیاز احمدبگھیلا سرعام فائرنگ کر رہے تھے جبکہ مقابلے میں الطاف بگھیلا ، بہاول شیر بگھیلا اور وحید بگھیلا آتشی اسلحہ سے فائرنگ کررہے تھے کہ پولیس ہڑپہ کے تھانیدار محمدنواز نے چھاپہ مارا اور ارشد بگھیلا ،نیازاحمد بگھیلا کو گرفتارکرلیاجبکہ دولہا اور فائرنگ کرنے والے تین ملزم فرارہوگئے۔

پولیس فتح شیر اور ہڑپہ نے دو مقدمات 506، 427، 337ایچ ٹو، 6-3پنجاب میرج ایکٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چک 143نو ایل میں محمداسلم سے رنجش کی بنا پر شاہد اقبال ، اسد، احسن شاہد اور دونامعلوم ملزموں نے چادراورچاردیواری کا تقدس پایمال کرکے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ ملزموں نے محکمہ مال سے مل کر گھر کی چاردیواری مسمار کرادی تھی۔ پولیس ڈیر ہ رحیم نے محمداسلم کی مدعیت میں مقدمہ 149, 148, 324ت پ درج کرکے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :