
جیکب آباد ،جواں سال بیوی نے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر صعیف العمر شوہر کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا، بیوی گرفتار،قتل کا اعتراف
ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں احمد میاں سومرو میں جواں سال بیوی نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر اپنے صعیف العمر شوہر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور گھر کے کمرے میں ہی بغیر غسل و کفن کے دفنا دیا، حدود کی پولیس کے مطابق اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے گھر پرچھاپہ مارکر کمرے کے اندر دفنائے گئے 55 سالہ عبدالغفار ابڑو کی لاش نکالی تو مقتول کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر تیز دھار آلے سے وار کئے ہوئے تھے لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کی بیوی 25 سالہ بشیراں ابڑو کو حراست میں لیا اور تفتیش کی تو بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے ذرائع کے مطابق بیوی نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کیا، ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی نے شہری کے قتل اور اس کی لاش گھر کے کمرے میں دفن کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او صدر سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنا پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تدفین شدہ لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.