aمہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 27 مئی 2026 تک مکمل ہوگا

ّ، کورونا عالمی وبا نے بھی مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر ہوئی،دستاویزات

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

! اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ، وجوہات سامنے آگئیں ،دستاویزات کے مطابق مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت 309.

(جاری ہے)

558 ارب روپے ہے، مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 27 مئی 2026 تک مکمل ہوگا، پراجیکٹ میں تاخیر کی وجوہات میں مالی وسائل کی کمی اور ذمہ داری کی ادائیگی کا پیچیدہ طریقہ کار شامل ہے،غیر ملکی آمدرفت کے دوران سیکیورٹی مسائل نے مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی رفتار متاثر کی، کورونا عالمی وبا نے بھی مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پیدا کی،سال 2022 کے غیر معمولی سیلاب نے مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر اثر ڈالا، مہند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جاری کام کو معاشی اور زمینی حالات نے متاثر کیا۔