فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3لڑکیوں کو بے آبرو،4خواتین اور3 نوجو ا نوں کو اغواء کر لیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

) فیصل آباد (آن لائن) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3لڑکیوں کو بے آبرو،4خواتین اور3 نوجو ا نوں کو اغواء کر لیا ۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کے محمداحمد کی اہلیہ (ف) کو ملزم ندیم، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے آصف کی بیٹی(ن) منصور آباد کے علاقہ مانوالہ کے عبدالحمید کی بھانجی (ل) کو ملزمان ناصر وغیرہ نے بے آبرو کر دیا۔

(جاری ہے)

چک جھمرہ کے علاقہ جھمرہ سٹی کے یوسف کا بیٹا محمد احمد، سمندری کے علاقہ اڈا سمندری کے کاشف کا بیٹا عبدالرحمن، رضا آباد کے صدیق اکبر ٹائون کے ساجد کا بیٹا شہزاد گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا، بٹالہ کالونی کے علاقہ ربانی کالونی کے مظہر حسین کی بیٹی (ت) کو نامعلوم، سمن آباد کے علاقہ پل عبداللہ کے عتیق الرحمن کی بیٹی(آ)، گلشن گوہر کے رہائشی محمد سلیم کی بیٹی (ح) کو ملزمان علی رضا وغیرہ اور بلوچنی کے علاقہ69ر ب کے ہارون مسیح کی اہلیہ (س) کو پطرس وغیرہ نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہی

متعلقہ عنوان :