تھرپارکر،دلت برادری کی جانب سے ریلیاں، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) بھارت کی نریندر مودی سرکار کے خلاف تھرپارکر کے شہروں ڈیپلو اور اسلام کوٹ میں دلت برادری کی طرف سے احتجاجی کیمپ قائم کر کے ریلیاں نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک افواج سےاظہار یکجہتی کی گئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر دلت برادری کے رہنماؤں نے مودی سرکار کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو آبی دہشتگردی قرار دیا ۔ انہوں نے مودی کو خبردار کیا کے اگر سندھ طاس معاہدہ کے خلاف ورزی کی تو پاکستانی قوم بشمول اقلیتی برادری منہ توڑ جواب دے گی ۔\378