ٹ*کوٹری،علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، مسافر بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:05

‘کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس سے مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے سے ٹرین کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔