Live Updates

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق براڈ کاسٹ کمپنی کے 23بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات