ٹی آر ایف نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی،واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)دی کشمیر ریزسٹنس فرنٹ نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔جاری بیان میں مزاحمتی محاذ نے کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ حملے سے قبل بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ایک سائبر دخل اندازی کی وجہ سے ذمہ داری کے غلط دعوے کا آغاز ہوا جس نے ایک جدید ترین ڈیجیٹل حملے کی طرف انگلی اٹھائی۔

(جاری ہے)

گروپ نے اعلان کیا ہے کہ خلاف ورزی کے منبع کا پتہ لگانے کیلئے اندرونی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مداخلت کے پیچھے ہندوستانی ریاست کا ڈیجیٹل آپریٹس تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کشمیریوں کی مزاحمت کی شبیہ کو خراب کرنے اور خطے میں جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی بھارت کی طرف سے ایک اور کوشش ہے۔مزاحمتی محاذ نے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے سائبر حملے اور اس طرح کی خفیہ کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔