کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین کر دی گئی

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے

اتوار 27 اپریل 2025 11:10

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین ویٹی کن کے سینٹ میری میجر بیسلیکا میں کی گئی۔پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میںادا کی گئی جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعائوں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی گئی۔واضح رہے 88 سالہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو اسٹروک اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :