Live Updates

بھارتی فورسزکے سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے

چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع سرینگر میں 63مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند کارکنوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت درج مقدموں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوںمیں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیاہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات