Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر ،سڑک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک 44 سالہ شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ بجبہاڑہ کے علاقے جبلی پورہ میں فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔تاہم ایک زخمی نے جس کی شناخت ارشد نبی ڈار کے نام سے ہوئی ہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ دوسرے زخمی کی شناخت50سالہ مشتاق احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سرینگر کے علاقے باغات کنی پورہ کے رہنے والے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات