Live Updates

پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں،زاہد اقبال ہاشمی

بھارت عالمی دہشت گردی میں ملوث ہے اس کابین الاقوامی محاسبہ کیا جائے،صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے بھارتی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پاکستان کے خلاف آبی جنگ ناقابل قبول عمل ہے بھارت کی طرف سے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پروپگنڈے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں تاکہ بھارت کے جھوٹا پروپیگینڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم ریاست کے تمام اداروں اور قومی مفادات کے تحفظ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے آنے والے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو خشک سالی کی طرف دھکیلنے اور اچانک دریاؤں کا پانی کھول کر پاکستان کو سیلاب سے دو چار کرنے کا مذموم مقاصد کی تکمیل کرنے کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر قسم کی جانی ومالی قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کرے گی انھوں نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گردی میں ملوث ہے اس کابین الاقوامی محاسبہ کیا جائے۔

بھارت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی غرض سے پہلگام دہشت گردی کاواقعہ کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا ہے انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنوب ایشیاء کے امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات