سیالکوٹ، عیسائی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تعلیم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں، شکیلہ جاوید آرتھر

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر نے کہاہے کہ عیسائی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ مضبوط اعصاب کے ساتھ تعلیم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں، میڈیکل کے شعبے میں ہم پوری توجہ دے رہے ہیں تاکہ عیسائی اداروں کو سہولیات میسر آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےعیسائی نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نےمزید کہا کہ موجودہ حالات میں عیسائی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خودداری کی زندگی کو اپنائیں ، بھکاری بننا کسی طور بھی رحمت کا باعث نہیں بنتا بلکہ خدا کی نظر میں یہ عمل درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود دار زندگی گزارتے ہیں اور بزنس کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہیں ان کی نسلیں خوشحالی کی زندگی گزارتی ہیں جب کہ تنخواہ دار طبقہ صرف اور صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال سکتا ہے اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ عیسائیوں کو کاروبار کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔