Live Updates

پی آئی اے کا بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 اپریل 2025 15:30

پی آئی اے کا بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل 2025ء ) قومی ایئر لائن نے بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو گئی، پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچے گی، اس پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں، نارمل حالات کے دوران پی آئی اے کی ملائیشیا کی پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے پہنچتی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ٹکٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں، بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا، جس سے پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن درکار ہوگا، فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے ایندھن لاگت اور آپریشنل پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس کے باعث بھارت سے وسطی ایشیا، مغربی یورپ، مغربی ایشیا، برطانیہ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہیں، بھارتی فضائی کمپنیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات