Live Updates

کولگام سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے تین اہلکار زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 16:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے اڈا پورہ میں پولیس کی ایک جپسی اور بکتر بند گاڑی آپس میں ٹکراگئیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ پولیس کی جپسی اوربکتربند گاڑی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ڈی ایچ پورہ واپس آرہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات