
ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 25، زخمیوں کی تعداد 800 تک جا پہنچی
ہرمزگان کے دارالحکومت بندر عباس میں تمام اسکولوں اور دفاتر کو اتوار کو بند کرنے کا حکم پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس فورسز نے شاہد رجائی بندرگاہ کے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا
اتوار 27 اپریل 2025 16:30
(جاری ہے)
نیو یارک ٹائمز نے ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا سوڈیم پرکلوریٹ میں ہوا، جو میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن کا ایک اہم جزو ہے۔
ایرانی میڈیا نے صوبائی عدلیہ کے سربراہ کے حوالے سے اتوار کے روز ہلاک ہونے والے 25 افراد کی تازہ ترین تعداد بتائی ہے، سرکاری ٹی وی کے مطابق تقریباً 800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اتوار کو لائیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر اب بھی کالا دھواں دکھائی دے رہا ہے، دھماکے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد سرکاری ٹی وی نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اسے تقریباً 50 کلومیٹر دور تک محسوس کیا گیا اور سنا گیا۔جائے وقوعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اسکندر مومینی نے کہا کہ بندرگاہ کے اہم علاقوں میں صورتحال مستحکم ہوگئی ہے۔انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ کارکنوں نے کنٹینرز کی لوڈنگ اور کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کردی ہے۔ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تہران سے ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں واقع شاہد راجی میں ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارکن اور زندہ بچ جانے والے افراد ملبے سے بھرے ایک وسیع و عریض علاقے میں چل رہے ہیں۔آگ کے شعلے ٹرک ٹریلر کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، اور ایک کچلی ہوئی گاڑی کے سائیڈ پر خون سے رنگ ے ہوئے ہیں، جبکہ ہیلی کاپٹر نے شپنگ کنٹینرز کے پیچھے سے نکلنے والے کالے دھوئیں کے بادلوں پر پانی گرایا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد پیدا ہوانے زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ بندرگاہ کی زیادہ تر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔سرکاری ٹی وی نے مقامی ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں ہلاکتوں کو قریبی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے،صوبائی بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر نے عطیات کی اپیل کی ہے۔چھٹی کے بعد ہفتہ کے روز ایران میں کام کے ہفتے کا آغاز ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بندرگاہ ملازمین سے مصروف ہوگی۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بندر عباس قونصل خانے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 3 چینی شہری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے صدر مسعود پیشکیان نے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صورتحال اور وجوہات کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے دھماکے پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سعودی عرب نے تعزیت کا اظہار کیا۔سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ پورے علاقے میں دھواں اور فضائی آلودگی پھیلنے کی وجہ سے صوبہ ہرمزگان کے قریبی دارالحکومت بندر عباس میں تمام اسکولوں اور دفاتر کو اتوار کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ حکام ہنگامی کوششوں پر توجہ مرکوز کرسکیں۔وزارت صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’تاحکم ثانی‘ باہر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی ماسک کا استعمال کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
-
پاکستان کا عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں لوگوں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مجرمانہ جبر کو روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.