
شبہ ہے پیوٹن جنگ روکنا نہیں چاہتے، امریکی صدرٹرمپ
اتوار 27 اپریل 2025 16:30
(جاری ہے)
ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’پیوٹن کے پاس گزشتہ چند دنوں میں شہری علاقوں، شہروں اور قصبوں پر میزائل داغنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ شاید وہ جنگ کو روکنا نہیں چاہتے، وہ صرف مجھے ساتھ لے کر چل رہے ہیں، اور ان سے بینکنگ یا ثانوی پابندیوں کے ذریعے مختلف طریقے سے نمٹنا ہوگا بہت سے لوگ مر رہے ہیں۔
جب یہ واقعہ پیش آیا تو روس نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے سرحدی علاقے کرسک کے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے، تاہم یوکرین نے اصرار کیا ہے کہ اس کی فوج اب بھی روسی علاقے کرسک میں لڑ رہی ہے جسے وہ مستقبل میں کسی بھی امن مذاکرات میں سودے بازی کیلئے استعمال کرنے کی امید رکھتا ہے۔یوکرینی صدر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں صدر ٹرمپ اور زیلینسکی کو بیسلیکا کے ایک کونے میں گہری گفتگو و شنید میں مشغول دیکھا جاسکتا ہے۔زیلنسکی نے ایکس پر لکھا کہ ہم نے ایک ایک کرکے بہت سے مضوعات پر تبادلہ خیال کیا، ہم نے بات چیت میں اپنے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت، مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی، قابل اعتماد اور دیرپا امن کے موضوعات کا احاطہ کیا، ان مذاکرات سے نتائج کی امید ہے، جو ایک اور جنگ شروع ہونے سے روکے گا، زیلنسکی کے ایک معاون نے اس ملاقات کو تعمیری قرار دیا اور وائٹ ہاؤس نے اسے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت قرار دیا۔امریکی صدر پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے فوراً بعد روم سے روانہ ہو ئے اور مزید بات چیت نہیں ہوئی، تاہم دونوں رہنماؤں نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور ایمانوئل میکرون کے ساتھ بھی تھوڑی دیر کے لیے ملاقات کی۔میکرون کے دفتر نے تبادلہ خیال کو مثبت قرار دیا اور بعد میں انہوں نے زیلنسکی سے ون آن ون ملاقات کی، برطانیہ کا کہنا ہے کہ اسٹارمر اور زیلنسکی نے حالیہ دنوں میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور منصوبہ بندی کے اگلے مراحل کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ کی آخری رسومات میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی ، جن میں سے بہت سے اپنے محصولات میں اضافے کے خواہاں تھے۔ لیکن یہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات تھی جس نے سب سے زیادہ دلچسپی حاصل کی کیونکہ امریکی رہنما امن معاہدے پر زور دے رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.