جعلساز مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کسی صورت بچ نہیں سکتے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اتوار 27 اپریل 2025 17:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم کی مکہ ٹاؤن عارف والا بائی پاس کے قریب واٹر پلانٹ پر کارروائی،62 لیٹر ناقص پانی،2 کلو مس برانڈنگ لیبل ضبط جبکہ واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند،قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ساہیوال فوڈ سیفٹی ٹیم نے مکہ ٹاؤن عارف والا بائی پاس کے قریب واٹر پلانٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

معروف برانڈز کے نام سے بوتلوں پر جعلی لیبلنگ کی جارہی تھی۔ناقابلِ سراغ لیبل کی موجودگی،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی بھی پائی گئی۔قوانین کی سنگین خلاف ورزی پروڈکشن بند کر کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلساز عناصر کا خاتمے کے لیے عوام پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔