
زمرّد خان کا طلبہ کو علم کو خدمت میں ڈھالنے کا مشورہ
پاکستان کے ہسپتال، اسکول اور یتیم خانے نوجوان نسل کے علم اور جذبے کے منتظر ہیں، سابق سربراہ بیت المال
اتوار 27 اپریل 2025 17:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہسپتال، اسکول اور یتیم خانے نوجوان نسل کے علم اور جذبے کے منتظر ہیں، علم اگر دل سے جلے تو پوری قوم کو روشن کر دیتا ہے،زمرد خان نے جامعہ ہمدرد کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ کو اس اہم موقع پر مبارکباد پیش کی اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،چانسلر سعدیہ راشد نے اپنے خطاب میں تمام مہمانانِ گرامی، والدین، اساتذہ اور طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کو ملنے والا صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز اٴْن کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور وہ یہ اعزاز تمام ساتھیوں کے نام کرتی ہیں،انہوں نے حکیم محمد سعید شہید کے مشن کو آگے بڑھانے پر تمام ادارہ جاتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اٴْن کے لگائے ہوئے تعلیمی پودے آج بارآور ہو چکے ہیں،وائس چانسلر کی قیادت اور اساتذہ کی بصیرت کو اس کامیابی کا ضامن قرار دیا،سعدیہ راشد نے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ نے کہا کہ آج کا دن آپ کی عملی زندگی کے آغاز کی نوید ہے، ڈگری محض کاغذی سند نہیں، بلکہ فکری بلندی، ذہنی بلوغت اور خود انحصاری کی علامت ہے، اٴْنہوں نے نوجوانوں کو علم و عمل کا پیکر بننے، قومی و اجتماعی مفاد کو ترجیح دینے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی،وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جامعہ ہمدرد کے کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں تقریباً 35 مختلف تعلیمی پروگرامز بشمول بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے تحت تعلیم دی جا رہی ہیاور اسلام آباد کیمپس میں تقریباً 3000 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ ہمدرد کا مقصد نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے بلکہ دنیا بھر میں تحقیقی معیار کو بلند کرنا، ہنر مند انسانوں کی تربیت کرنا اور ذمہ دار شہریوں کی تشکیل بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،جامعہ ہمدرد ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو صرف پاکستان کی خدمت کے لیے وقف ہے اور اس کے تعلیمی اخراجات دوسرے نجی اداروں کی نسبت کم ہیں، اس کے علاوہ جامعہ نے میرٹ اسکالرشپس، رشتہ داری اسکالرشپس اور ضرورت کے مطابق مالی امداد جیسی سہولتیں بھی فراہم کی ہیں، انہوں نے حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ اس تعلیمی ادارے کو تحقیق کے لیے مالی مدد کریں تاکہ انفلیشن اور وسائل کی کمی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے اور عالمی سطح پر ادارے کی شہرت میں مزید اضافہ ہو سکے۔ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس امتیاز حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے طلبہ کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں، اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کا مظہر ہے، یہ دن جہاں کامیابی کا جشن ہے، وہیں یہ ہمیں ہمارے بانی شہید حکیم محمد سعید کی تعلیمات اور وڑن کی یاد بھی دلاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کیمپس میں اس وقت چھ فیکلٹیز اور 35 سے زائد تعلیمی پروگرامز میں 3000 سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ کیمپس میں کیریئر کونسلنگ، ویلنیس سینٹر، اسٹوڈنٹ فیسلیٹیشن سینٹر، ڈے کیئر، انٹرنیشنل آفس، کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور ریسرچ، انوویشن و کمرشلائزیشن کے دفاتر طلبہ کو ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، تقریب میں بتایا گیا کہ ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد نہ صرف تدریسی و تحقیقی میدان میں سرگرم عمل ہے بلکہ IEEE جیسے بین الاقوامی اداروں سے وابستگی، اور Ignite جیسے قومی اداروں سے فنڈڈ منصوبے اس کی کامیابیوں کا ثبوت ہیں۔ حال ہی میں بین الاقوامی سطح کی ایک کانفرنس کا انعقاد بھی اسی وژن کا مظہر تھا،ہمدرد یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل امتیاز احمد نے تقریب میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیمپس سے آج 390 طلبہ کو ڈگریاں دی جا رہی ہیں۔ ان میں65 ڈگریاں فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، 126 ڈگریاں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، 147 ڈگریاں فکیلٹی آف فارمیسی جبکہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی 52 ڈاگریاں دی جا رہی ہیں،ان میں 326 ڈگریاں انڈر گریجویٹس، 63 گریجویٹس اور 1 پوسٹ گریجویٹس کی ڈگریاں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.