افغانستان کا ایران میں حالیہ سانحے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

اتوار 27 اپریل 2025 17:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)امارت اسلامیہ افغانستان نے ایران میں پیش آنے والے حالیہ سانحے پر گہرے دکھ اور اس ملک کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیاکہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارتِ خارجہ بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے پر گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکڑوں معزز شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امارت اسلامی ایران کی حکومت، معزز عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ افغانستان کی حکومت اور عوام ان المناک لمحات میں خود کو ایران کے عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ سمجھتے ہیں اور اپنی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔