پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگراموں میں داخلے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

اتوار 27 اپریل 2025 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں داخلے کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگراموں کے 2025 سیشن میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس میں شرکت کیلئے امیدوار 26 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 15 جون کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کیلئے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگراموں کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔