Live Updates

ض*بھارتی جنگی جنون‘ سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

پ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دئیے، بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کا بڑھتاجنگی جنون اس کے اقدامات سے دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دئیے، بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لئے اعلانات کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔بی ایس ایف کااعلان تھا کہ بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ:جنکی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دئے جائیں گے۔دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا، جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات