Live Updates

| سینیٹ کا اجلاس آج سوموار کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

0اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) سینیٹ کا اجلاس آج سوموار کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سوموار کی شام پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اراکین سینیٹ اپنی تجاویز پیش کریں گے جبکہ حکومت کی جانب سے صورتحال پر پالیسی بیان دیا جائے گا۔۔۔۔اعجاز خان

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات