Live Updates

ٴسندھ کے دریا پر ڈاکہ ڈال کر کینال بنانا سندھ دشمنی ‘ صدر آصف زرداری نے منظوری دی‘حلیم عادل شیخ

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

Iجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)سندھ کے دریا پر ڈاکہ ڈال کر کینال بنانا سندھ دشمنی ہے اور یہ سندھ دشمنی پیپلزپارٹی نے کی ہے صدر آصف زرداری نے اسکی منظوری دی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے جیکب آباد میںڈی سی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام اکٹھے ہو چکے ہیں ‘ سندھ کی عوام نے اپنے دشمنوں کو پہچان لیا ہے پیپلزپارٹی سندھ کے دشمن کے طور پر سامنے آئی ہے اور پی ٹی آئی سندھ دوست کے طورپر میدان میں ہے ہمارا گیارہ رکنی اتحاد دریاء بچائو تحریک سڑکوں پر ہے عنقریب جیکب آباد میں سندھ اور پاکستان کو بچانے کے لئے جلسہ کریں گے ہم سمجھتے ہیں سندھ مضبوط ہوگا تو وفاق مضبوط ہوگا پاکستان مضبوط ہوگا،سندھ کو کمزور کرکے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو یہ ناممکن ہے سندھ کے عوام وکیل استاد شاگرد ڈاکٹر روڈوں پر ہیں اس طرح سے سندھ کو کمزور کیا جارہا ہے صوبے اور ملک میں جب کمزوری آتی ہے تو دشمن کو ہوشیاری آتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ مودی نے جو جرات کی اس نے دیکھاکہ شاید یہ آپس میں لڑے ہوئے ہیں ہم انکو ڈرا جائیں گے لیکن مودی کو بتانا چاہتے ہیں ہمارے اختلافات سیاسی ہیںہم اپنا فیصلہ کرلیں گے،ہم اپنی سیاسی لڑائی جھنڈا اٹھا کر پرامن طریقے سے لڑیں گے ملک کے دفاع کے لئے ڈنڈا ہتھیار اٹھا کر بھی لڑیں گے مودی کسی بھول میں نہ رہے وطن کی حفاظت کریں گے فیصلہ سازوں کو چاہئے کینال منصوبہ فورن واپس لیںتاکہ قوم متحد ہوجائے اور مودی کو بھرپور جواب مل کر دیا جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات