Live Updates

uپاکستانی قوم کو یک جاں ہونے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

۱ڈاکٹرز نے مال روڈ پر 23 دن سے دھرنا دیا ہوا ہے لیکن حکومت ان کے مسائل نہیں سن رہی‘منصورہ میں پریس کانفرنس

اتوار 27 اپریل 2025 18:50

Yلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو یک جاں ہونے کی ضرورت ہے، بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ متحد ہو کر کر سکتے ہیں۔منصورہ لاہور میں ڈاکٹرز کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مال روڈ پر 23 دن سے دھرنا دیا ہوا ہے لیکن حکومت ان کے مسائل نہیں سن رہی۔

امیر جماعت اسلامی نے ڈاکٹرز کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف کل وائٹ کورٹ کے مارچ کی حمایت کر دی اور کہا کہ غریبوں کے لیے قیام پاکستان سے آج تک دیہی صحت مراکز قائم ہیں، اگر صحت اور تعلیم تقسیم کی سطح پر دی جائے تو ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ڈاکٹرز کا نہیں، صحت کا شعبہ ٹھیکداروں کے حوالے کس طرح کر سکتے ہی نوکریوں سے نکالنے کا کیا جواز ہے، مریم نواز اس کا جواب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہے، حکومت نے ڈاکٹرز کے احتجاج پر تشدد کیا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے، اگر نظام نجی شعبے کے ذریعے چلانا ہے تو حکومت میں کیوں آئے ہٰں۔اس موقع پر وائے ڈی اے کے رہنما ڈاکٹرز نے کہا صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے پہلے حکومت نے اسکولوں کو پرائیویٹ کیا اب دیہی مراکز کو کیا جا رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات