Live Updates

اسد قیصر کا کوہ مہابن علاقے کا دورہ ، موضع اتلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کادرجہ دینے کا افتتاح کیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)صوابی کی دور افتادہ پہاڑی علاقے گدون آمازئی کا کوہ مہابن انتہائی خوبصورتی اور پر فصا ہونے کے سبب پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات سے کم نہیں ہے ، مگر اس کو روڈ ، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی توجہ کی اشد ضرورت ہے ، تربیلہ ڈیم کے جھیل کے کنارے پر واقع سطح سمندر سے تقریباً 5ہزار فٹ کی بلندی پر برف پوش اور گھنے جنگلات پر مشتمل کوہ مہابن پاکستان کا انتہائی خوبصورت ترین اور دلکش پرفضا مقام ہے ، ضلع صوابی کے لوگ موسم گرما میں سیر و تفریح کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں ، چونکہ یہاں پختہ روڈز اور بجلی و دیگر سہولیات کا فقدان ہے اسی وجہ سے ملک اور بیرون ملک کے سیاحوں کے توجہ کا مرکز نہیں بنا ہے ، اگر صوبائی حکومت نے کوہ مہابن کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تو بہت جلد کوہ مہابن نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی ممالک کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جس کا تعلق اس حلقے سے ہے گزشتہ روز کوہ مہابن علاقے کا دورہ کیا ، موضع اتلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول کادرجہ دینے کا افتتاح بھی کیا ، کوہ مہابن کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مہابن جو کہ اضلاع صوابی اور بونیر کے سنگم پر واقع ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اس علاقے کو سیاحتی مقام قرار دیا جائے ۔

مہابن ٹاپ پر محکمہ سیاحت نے کیمپنگ پوڈز بھی قائم کیے ہیں، اور اب گدون سے مہابن تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ میں صوابی، بونیر اور ضلع ہری پور کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اس خوبصورت مقام کی سیر ضرور کریں، جو گرمیوں کے موسم میں بھی خوشگوار اور دلکش آب و ہوا کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو ایک بہترین تفریح گاہ بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات