جیکب آباد میں تیز رفتار چنگچی رکشہ الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے

اتوار 27 اپریل 2025 19:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)جیکب آباد میں تیز رفتار چنگچی رکشہ الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود شاہ غازی چوکی کے قریب چنگچی رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص بازو فقیر جت جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد شمس الدین انڑ اور خداداد زخمی ہوگئے، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی نے بتایا کہ بلوچستان سے جیکب آباد آرہے تھے کہ چنگچی رکشہ قابو سے نکل کر الٹ گیا۔