Live Updates

بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی قیادت میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور ملکی سالمیت کیلئے طارق اعوان قلعہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں سمیت شہریوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انڈیا کی جارحیت اور بزدلانہ اقدام کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ، پانی ہمارا بنیادی اور آئینی حق ہے ، دشمن کان کھول کر سن لے پانی کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور پوری قوم موجودہ صورتحال میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات