Live Updates

ح*بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے کیوں گھبراتا ہی : خرم نواز گنڈاپور

-استصواب رائے کے حق،کشمیر کی خصوصی حیثیت اور اب سندھ طاس معاہدہ ماننے سے انکار کر دیا ق*بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہ ہوا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا

اتوار 27 اپریل 2025 20:45

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے کیوں گھبراتا ہی بھارت بین الاقوامی معاہدوں کو ان کی روح کے مطابق ماننے سے انحراف کر کے اربوں انسانوں کے اس خطہ کے امن کو دائو پر لگا رہا ہے۔بھارت نے سب سے پہلے کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کے حق دئے جانے پر مبنی قراردادوں کی نفی کی۔

پھر کشمیرکے خصوسی سٹیٹس کو تبدیل کیا۔

(جاری ہے)

اب سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر رہا ہے۔یہ بہت ہی خطرناک رجحان ہے اس سے اس خطہ کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن خطرات سے دوچار ہو گا۔بین الاقوامی معاہدات پر عمل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کا رکن ملک اور ایک ایٹمی پاور ہے اسے جنگ کی دھمکیاں دینا خطرناک ہے۔بھارت کے بین الاقوامی معاہدات کو تسلیم کرنے سے انکار اور انحراف والے رویے کا اقوام متحدہ نوٹس لے۔بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا اور نہ ہی زیادہ دیر تک کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو دبا سکتا ہے، ہر مسئلہ کا حل ڈائیلاگ میں ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات