۹بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 2 مئی کوئٹہ کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 2 مئی کوئٹہ کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں شہید ملک نور احمد قمبرانی میں کارنر میٹنگ سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خاص آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ، اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ تھے۔

پروگرام پارٹی کے سرکردہ رہنما حاجی عبدلروف قمبرانی کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پروگرام سے آغا حسن بلوچ، موسی بلوچ، غلام نبی مری، ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، بی ایس او کے کبیر بلوچ ، حق جی میر وحید لہڑی، رضا جان شاہی زئی کامریڈ مجید قمبرانی، علی اکبر دہوار، آغا عرفان شاہ دلسوز، لالا غفار مینگل، حاجی حیات قمبرانی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی، انتظامیہ کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی تشکیل دی۔ اس موقع پر شہید نظر بلوچ کی برسی کے حوالے سے انکے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور 2 منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر ملک شارین لہڑی، میر جلال لہڑی، حارث لہڑی، فیض لہڑی، محمد امین قمبرانی، ملک الطاف قمبرانی و دیگر موجود تھے۔