Live Updates

ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور انجمن تاجران کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 23:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور انجمن تاجران کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے تمام تحصیلوں، میونسپل کمیٹیز میں ریلیاں نکالی گئیں۔ گوجرانوالہ میں مرکزی ریلی شیرانوالہ باغ سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان نے کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز( سٹی اقراء مبین کی نمائندگی تحصیلدار سٹی سہیل رضوان نے کی، وزیر آباد سے اے سی مراد حسین نیکوکارا، کامونکی سے ڈاکٹر ماہم واحد اور نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ) نے کی جس میں شہریوں، اساتذہ، میونسپل کمیٹیز، تاجر برادری اور سول سوسائٹی، کسان اتحاد کی طرف سے پاکستانی فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

اس کے علاوہ شرکا نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے علامتی پتلے بھی جلائے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) فیصل سلطان نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں محافظ ہیں، ہم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کسی بھی مہم جوئی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے علاوہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات