
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کازیر تعمیر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا رات گئے اچانک دورہ
پیر 28 اپریل 2025 00:00
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں شامل ملحقہ پل کو کشادہ کرنے اور دونوں اطراف میں 2 لینز پر اضافے کیلئے کام جاری ہے،منصوبے سے ملحقہ تمام سلپ روڈز کو کشادہ کرنے کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، منصوبے کی ٹائم لائنز کو حاصل کرنے کے لئے 24/7 تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے، منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ منصوبے کی بیوٹیفکیشن ، سافٹ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام کا بھی ساتھ آغاز کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور رفتار میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گئی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری تک سیاحوں کو سگنل فری کوریڈور پر سفر کرنے سے آسانی پیدا ہوگی،منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور سیاحوں کو مری و کشمیر آنے جانے میں آسانی ہوگی،منصوبہ شہر میں ٹریفک کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.