ہری پور ، کوسٹر بے قابو ہو کر نالے میں جاگری ، ڈرائیورزخمی

پیر 28 اپریل 2025 12:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ہری پور کے علاقے پنیاں میں کوسٹر بے قابو ہو کر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ہری پور کے علاقہ پنیاں میں کوسٹر بے قابو ہو کر نالے میں گرنے سے ڈرائیور 30 سالہ صدام زخمی ہو گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ حادثہ میں کوسٹر میں سوار دیگر مسافر محفوظ رہے۔ حادثہ ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :