شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ سوڈیم پرکلوریٹ کے ذخائر میں ہوا،ذرائع پاسداران انقلاب

پیر 28 اپریل 2025 14:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ بندر عباس شہر کی شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ سوڈیم پرکلوریٹ کے ذخائر میں ہوا۔ یہ مواد ٹھوس میزائل ایندھن کا ایک اہم جزو تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سکیورٹی کے معاملات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ دھماکوں میں بڑی مقدار میں بارودی مواد تباہ ہوا ہے۔یہ دھماکا ایسے وقت ہوا جب امریکی اور ایرانی حکام نے ہفتے کے روز عمان میں ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے تیسرے دور کی میٹنگ شروع کی۔