سندھ ہائیکورٹ ، کورنگی سیکٹر 41 اے کے گرین بیلٹ پر مبینہ تجاوزات کیخلاف درخواست پرڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب

پیر 28 اپریل 2025 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی سیکٹر 41 اے کے گرین بیلٹ پر مبینہ تجاوزات کرکے تعمیرات کیخلاف درخواست پرڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں کورنگی سیکٹر 41 اے کے گرین بیلٹ پر مبینہ تجاوزات کرکے تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گرین بیلٹ کے اوپر تعمیرات کی جا رہی ہے۔

عدالت نے وہاں پر تعمیرات سے بھی روک رکھا ہے۔ میرے گھر کے سامنے یہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

مجھ پر بھتہ لینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے کے ڈی اے حکام پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالت میں آکر بتاتے ہیں کہ یہ واقعی تجاوزات ہے۔ لیکن آپ خود سے کاروائی کیوں نہیں کرتی۔ جب تک عدالت میں نہیں آتیاس وقت ک آپ لوگ سو رہے ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں روڈ پر کیسے قبضہ کر لیا گیا۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ ہمیں کیوں بتا رہے ہیں کہ یہ انکروچمنٹ ہے آپ خود سے کاروائی کب کریں گے۔ ہم ڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔