Live Updates

بھارتی حکومت کی سچ چھپانے کی کوشش، بوکھلاہٹ میں یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی،مودی سرکاری کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ،بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 13:03

بھارتی حکومت کی سچ چھپانے کی کوشش، بوکھلاہٹ میں یوٹیوب پر کئی پاکستانی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)بھارتی حکومت کی سچ چھپانے کی کوشش، یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی،بھارت کی جانب سے 16 پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی گئی، بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی،پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی،بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔

بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئی۔بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پرپاکستان کے سولہ ٹی وی چینلز کی یوٹیوب نشریات پر بھارت میں پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مبصرین کایہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے جس پر خود بھارتی میڈیا نے بھی پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پر منہ توڑ جواب دئیے جانے کا اعتراف کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا تھا۔ بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں تھے۔ چینل نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی عوام ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آئے تھے۔انڈیا ٹو ڈے نے مزید یہ اعتراف بھی کیا تھاکہ پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ مہم اتنی طاقتور تھی کہ اس میں 45,000 سے زیادہ پوسٹوں نے مودی کو نشانہ بنایاتھا۔

اسی طرح بھارتی فوج اور میڈیا بھی پاکستانی عوام کی مہم کے نشانے پر تھے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مربوط حکمت عملی کے تحت پیغام اور ہیش ٹیگ کو وسیع پیمانے پر پھیلایا تھا۔پاکستانی عوام نے اس منفی پروپیگنڈہ مہم کا موثر اور منہ توڑ جواب دے کر بھارتی میڈیا کوبے اثر کردیا تھا۔ پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات