پتوکی ، چونیاں روڈ پر حادثہ، ایک شخص جاں بحق

پیر 28 اپریل 2025 15:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) پتوکی چونیاں روڈ پر واقع سوئی گیس کے آفس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں لوڈر گاڑی اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے ۔ نتیجے میں ایک شخص جانبحق ھو گیا اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ھو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ جانبحق ھو نے والے شخص کی شناخت 50سالہ مشتاق کے نام سے ھوئی جبکہ زخمیوں میں 50سالہ شفیق اور 70سالہ زینت بی بی شامل ھے۔\378