Live Updates

پی ایس ایل میچز کے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 2ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 28 اپریل 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل میچز کے جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ گلبرگ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازم ظاہر کرکے میچ ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15اور ایاز احمد کو فیفا گیٹ قذافی سٹیڈیم سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ٹکٹس برآمد کر کے گلبرگ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ میچ کی بہترین سکیورٹی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون بھی جاری ہے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات