Live Updates

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران سیروتفریح کیلئے دبئی چلے گئے

کھلاڑی آج واپس آجائیں گے، ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 اپریل 2025 14:50

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل  کے دوران سیروتفریح کیلئے دبئی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل 10 میں شریک کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج بروز پیر کی شب پاکستان واپس آ جائیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 
کراچی کنگز نے رواں سیزن اب تک اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔ کنگز کو اپنے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرنا ہے، جو یکم مئی کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔                                                                                                          
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات