Live Updates

پی ٹی آئی کی سر گرم کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

صنم جاوید کے شوہر کو وزیر اطلاعات پنجاب کی اے آئی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

پیر 28 اپریل 2025 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سر گرم کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا،صنم جاوید کے شوہر عتیق احمد کو وزیر اطلاعات پنجاب کی اے آئی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق احمد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا،صنم کو ٹائون شپ پولیس جبکہ ان کے شوہر عتیق احمد کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔صنم جاوید کے خلاف 7 اے ٹی اے کی دفعات پر کیس درج ہے جبکہ عتیق کو صوبائی وزیر اطلاعات کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عظمی بخاری کی اے آئی ویڈیوز بناکر وائرل کیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات