پی آر اے نے سیلزٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے ، الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

پیر 28 اپریل 2025 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) پنجاب ریو نیواتھارٹی نے سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ترجمان پی آر اے کے مطابق کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے مختلف ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ٹاسک سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے مختلف علاقوں گلبرگ ، ایم ایم عالم روڈ ، جوہر ٹائون ،ٹائون شپ، ڈیفنس کے نامور شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر ٹیکس ادائیگی اور الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کی گئی ۔ترجمان کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے ریسٹورنٹس و ہالز کو ایڈوانس کمپلسری رجسٹریشن نوٹسز دئیے گئے،الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ہالز و ریسٹورنٹس کو بر وقت ایک ،ایک لاکھ جرمانہ بھی کیے گئے ،تمام ریسٹورنٹس و شادی ہالز اور کورئیر سروسز والوں کو پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے اور وقت گزرنے کے بعد الیکٹرانک سسٹم و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :