
ریلوے کے بند کیے گئے ذیلی محکمے ریل کوپ کیخلاف مالی اسکینڈل کا انکشاف
ریلوے کنسٹرکشن کو بند کرنے کا فیصلہ جعلی بینک گارنٹی کے استعمال سے متعلق مالی اسکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد کیا گیا. رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 28 اپریل 2025
15:57

(جاری ہے)
ریل کاپ کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے 24 اپریل کو جاری دفتری احکام کے مطابق ادارے کے ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے تاہم پریشان حال محکمے کو ایک مالی غبن کے الزامات کا سامنا ہے جس میں انڈس ویلی انڈسٹریل جنکشن (آئی وی آئی جے) کے ارد گرد فرضی بینک گارنٹی کا استعمال شامل ہے جو ایک نئی نوٹیفائیڈ اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) سے منسلک کمپنی ہے لیکن مبینہ طور پر حکومت کی طرف سے تفویض کردہ 700 ایکڑ زمین کی مالک ہونے کے باوجود زمین پر کوئی حقیقی ترقی نہیں دیکھی گئی. رپورٹ کے مطابق ریل کوپ پر الزام ہے کہ اس نے پبلک کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے جعلی بینک گارنٹی استعمال کی اور پھر جائز بولی سیکیورٹیز، موبلائزیشن ایڈوانسز اور پرفارمنس بانڈز کی آڑ میں 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے کمیشن کی خورد برد کی. ریل کوپ کے انٹرنل آڈٹ سے ملنے والی دستاویزات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ معروف نجی بینکوں کے نام اور لوگو والی جعلی گارنٹی جمع کرائی گئی تھی لیکن ان کی تصدیق نہ تو کمرشل ڈیپارٹمنٹ اور نہ ہی فنانس اینڈ ٹیکسیشن ونگز نے کی تھی ریل کوپ کے چیف انجینئر اور چیف انٹرنل آڈیٹر کی جانب سے نشاندہی کیے جانے کے بعد یہ اسکیم جانچ کے دائرے میں آئی تھی مبینہ فراڈ نے پی پی آر اے(پیپرا رول 42 ایف ) کا فائدہ اٹھایا جو اشتہار کے بغیر ایس او ایز کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرنے کی اجازت دیتا ہے سمجھا جاتا ہے کہ ریل کوپ نے غیر معمولی طور پر کم قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بولیوں میں حریفوں کو کم کرنے کے لیے اس شق کا فائدہ اٹھایا جو مبینہ طور پر جعلی گارنٹی کے ذریعے حقیقی مالی وعدوں سے بچنے سے ممکن ہوا ہے. صرف مالی سال 24-2023 میں مجموعی طور پر ایک ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کی جعلی گارنٹیز پیش کی گئیں جن میں سے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مبینہ طور پر آئی وی آئی جے کو کمیشن کی شکل میں تقسیم کیے گئے رپورٹ کے مطابق جب وزیر ریلوے حنیف عباسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے تینوں ماتحت اداروں کو حکومت کی رائٹ سائزنگ کی پالیسی کے مطابق بند کیا جا رہا ہے. مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا رائٹ سائزنگ کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ان کمپنیوں کے مالی ریکارڈ کا خصوصی آڈٹ کرنے کے لیے پہلے ہی کہا جاچکا ہے.
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.