31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ شروع

پیر 28 اپریل 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ شروع نئے کلاس رومز اور زیر تربیت افسران کے رہائشی بلاک کی تعمیر نو کے کام کا آغازوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ۔ تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے تیارکئے جانے والے کلاس رومز اور رہائشی بلاک کا جائزہ لیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی اعلی معیار کے ساتھ اپ گریڈیشن پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کیلئے کمانڈنٹ اکیڈمی کو نیشنل پولیس فاونڈیشن کی جانب سے 25 کروڑ روپے کا چیک دیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا محسن نقوی کہا زیر تربیت افسران کیلئے ماسٹر ڈگری کے اجرا کیلئے تمام ضروری امور کو جلد از جلد طہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

نیشنل پولیس یونیورسٹی کا قیام ہماری اصل منزل ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو ہماری ترجیح ہے۔ ملک میں پولیسنگ نظام بہتر بنانے میں اس ادارے کا کردار انتہائی اہم ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد این پی اے کو ایسا بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے، جہاں بیرون ملک سے بھی افسران تربیت کیلئے آئیں، جبکہ طلال چوہدری نے کہا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور سائبر کرائم کے شعبوں میں کورسز کو تربیتی پروگراموں کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیاکمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پراجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے، چاروں صوبوں سے بہترین پولیس افسران کی بطور کورس کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ کورس کمانڈنٹ تعیناتی کی جا رہی ہے۔