تنخواہوں میں اضافہ اور وفاق کے مساوی ڈی آر اے دینیکاصوبائی حکومت ابھی سیاہتمام کرے،جی ٹی اے

پیر 28 اپریل 2025 22:49

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل آرگنائزر عجب خان کاکڑ،اسدااللہ مردانزئی،عبدالطیف ایربزئی،سفر خان اپوزئی،محمد ایوب مندوخیل،حیات خان ناصر،شیخ امیر محمد مندوخیل،امان اللہ بابر،شاہ نواز مندوخیل،عالم جان تکء وال ،رئیس احمد،خدائے نور بابر،امان اللہ کبزئی،محمد زبیر بابر،محمد ایوب کاکڑ، محمد صابر مندوخیل،آختر محمد بابر،محمد یاسین ناصر،عبدالکریم خروٹی اور شیرولی کبزئی نیاپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ دیگر ممالک اپنے ملازمین کو سہولیات دے رہے ہیں جبکہ یہاں ملازمین کے قلیل تنخواہوں پر بھاری ٹیکس لگا کر ملک چلائے جارہیہیں بیس ، تیس سال قبل تنخواہوں میں ایڈ کییگئے الاونسز پر آج تک نظرثانی نہیں کی گئی حالانکہ رہائش اور میڈیکل آسمان سے باتیں کررہی ہیں صوبائی حکومت سے تو وفاق اتنا بہتر ھے کہ گزشتہ تین سال میں DRA کی مد میں اپنے ملازمین کا کچھ ازالا تو کیاگیا ھم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ھوشربا مہنگائی کو مدنظر رکھ کر ،قلیل تنخواہوں ،وفاقی ملازمین کے مساوی ڈی آر اے اور تمام الاونسز پر نظر ثانی کرکے آنے والے بجٹ میں خاطر خوا اضافے کا اہتمام کیا جائیساتھ ہی محکمہ تعلیم کیکنٹرکٹ پر بھرتی شدہ تمام ملازمین کو مستقیل کرنے کابجٹ میں اعلان کیا جائے۔