Live Updates

بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب ،ہندو پنڈت بھی مودی پر چڑ ھ دوڑے

پیر 28 اپریل 2025 23:01

بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب ،ہندو پنڈت بھی مودی پر چڑ ھ دوڑے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)فالس فلیگ/ بھارتی ہندو کیطرف سے بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب ،ہر گزرتے دن کیساتھ مودی کا فالس فلیگ حملہ اور اس کے پیچھے چھپی سازش بے نقاب ہو رہی ہے، ہندوپنڈت نے کہا کہ یہ جو پہلگام حملہ ہوا ہے اس سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے، کہاں ڈھونڈتے پھروگے اس حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ جو بھی سانحہ ہو آپ (مودی) سرحد پار پاکستان پے الزام لگا دیں ، کیا کشمیری ایسا حملہ کر کے اپنا روزگار تباہ کریں گے،جو اس حملے سے فائدہ اٹھا رہا ہے اسے پکڑو لو ورنہ دوبارہ بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے،جو اس حملے اور ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہی اس کے پیچھے ہے ، سیاسی ماہرین نے کہا کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں نے مودی کے فالس فلیگ حملے کا پردہ چاک کر دیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات