پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 23:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت،زراعت،لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر اور ریسکیو سکاوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے افراد کی بروقت ریسکیو کرنا،آلات کی جانچ اور اداروں کے باہمی روابط کو مؤثر بنانا تھا۔ریسکیورز نے ڈوبتے افراد کو بچانے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقلی کی عملی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے اداروں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے فلڈ سیزن 2025 کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز دیہاتی علاقوں میں مقامی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو بنا کر کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جو کہ مقامی طور پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے فوری طور پر امداد فراہم کرتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :