ملک کے 22اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

تیسری قومی پولیو مہم 26مئی سے شروع ہو گی جویکم جون تک جاری رہے گی

پیر 28 اپریل 2025 23:36

ملک کے 22اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ملک کے 22اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق 17سے 19مارچ کے دوران 44اضلاع سے 56ماحولیاتی نمونے حاصل کئے گئے، لاہور ،چمن، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، لکی مروت، پشاور ،راولپنڈی، حیدرآباد، جیک آباد، قمبر ،کراچی کیماڑی، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل ،لاڑکانہ، میر پور خاص، سجاول اور سکھر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام این ای او سی نے کہا کہ تیسری قومی پولیو مہم 26مئی سے شروع ہو گی، 26مئی سے شروع ہونے والی مہم یکم جون تک جاری رہے گی ۔