Live Updates

/ اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ‘مزید تاخیر کا امکان

ّپی ٹی اے کا عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ ش* اسٹارلنک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسٹار لنک ذرائع

پیر 28 اپریل 2025 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا ہے جس سے اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکارہونے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی،پی ایس اے آربی سٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے لیے تمام تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورپی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے کے لیے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرے گا، اسٹارلنک کو لائسنس کے اجراء کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیے لائسنس کے اجراء کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

اسٹارلنک ذرائع کے مطابق اسٹارلنک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسٹارلنک کو لائنس کے اجراء میں تاخیر کے بارے حکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی۔ اسٹارلنک ذرائع کے مطابق عارضی رجسٹریشن کے بعد اسٹار لنک کی مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات