ٌلاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کاجوڈیشل الائونس روکنے پر سخت اظہار برہمی

پیر 28 اپریل 2025 19:10

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کاجوڈیشل الائونس روکنے پر سخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت کا ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود الائونس کیسے روکا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو روز تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی درخواست گزاراحمد رضا وغیرہ کے وکیل احسن بھون دلائل دیں گے۔ درخواست میں موقف تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا۔ درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت اسی فیصلے کی روشنی میں جوڈیشل الائونس کی ادائیگی کے احکامات صادرکرے۔