Live Updates

اسرائیلی مظالم کیخلاف جے یو آئی فلسطینی بھائیوں کیساتھ پہلے بھی کھڑی تھی ،آج بھی شانہ بشانہ ہے ،مولانا عطا الرحمن

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ ہاکی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے سپانسر ،بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہمی کی یقین دہانی

پیر 28 اپریل 2025 19:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پی ٹی آئی رہنماء ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپورٹس کمپلیکس بام خیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہاکی اور بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں سے سپورٹس کمپلیکس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، ہاکی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے اسپانسر کرنے کے علاوہ بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کو بھی تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے شکایات اور مسائل پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا میں ہفتہ میں ایک مرتبہ سپورٹس کمپلیکس کا وزٹ کرونگا ۔ دریں اثنا دورہ گدون کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج گدون کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اور متعلقہ حکام کو دونوں منصوبے جلد از جلد اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ گدون جیسے دور افتادہ علاقے کے طلبہ کو اپنے ہی علاقے میں بہترین تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

گدون کارخانوں روڈ کی مرمت اور مہابن ٹاپ روڈ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ صوابی، بونیر اور ہری پور کے عوام کے مابین روابط مزید بہتر ہوں اور مقامی سیاحت کو فروغ ملے۔ انہوں نے بیر گلی روڈ کی تعمیر کو علاقہ گدون کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے علاقہ گدون میں مزید ترقیاتی کاموں کے جلد آغاز اور خصوصا اپنے فنڈ سے مساجد اور مدارس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات